
ریاض میں مقیم پاکستانی شہری چھ سالہ حنان اور سات سالہ رغد نے ڈھائی سال کے کم عرصے میں قرآن مجید کو حفظ کیا ہے
سعودی عرب میں مقیم دو کمسن پاکستانی بچیوں نے ڈھائی سال کے قلیل عرصے میں قرآن پاک حفظ کیا ہے جن کو سعودی وزارت مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز الشیخ نے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کے علاوہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے انعامات سے بھی نوازا ہے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں مقیم پاکستانی شہری چھ سالہ حنان اور سات سالہ رغد نے ڈھائی سال کے کم عرصے میں قرآن مجید کو حفظ کیا ہے۔ دونوں کمسن بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے سعودی وزارت مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز الشیخ نے ان سے ملاقات کرکے بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے۔ دونوں کو بچیوں تعریفی اسناد دینے کے علاوہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے انعامات سے بھی نوازا ہے۔ حنان اور رغد کے والد قاری عدیل کا کہنا ہے کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں اور انہوں نے جس طرح سے قرآن پاک کو کم وقت میں حفظ کیا ہے اس پر ہمیں فخر ہے اور ہم وزارت مذہبی امور کے علاوہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھی شکرگزار ہیں۔ جنھوں نے دو پاکستانی بچیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے دوسری جانب پاکستانی کمیونٹی کے افراد بھی دونوں حافظِ قرآن بچیوں اور ان کے والدین کو مبارکباد دینے پہنچ رہے ہیں۔