سندھ رینجرز کے زیر اہتمام “کراچی اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ فار وومن” کا انعقاد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے “کراچی اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ فار وومن ” کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان رینجرزآفیسر کلب نارتھ ناظم آباد میں کیا گیا جبکہ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے مقابلے 18 سے 25 جنوری 2022 تک جاری رہے .جس میں کراچی بھرکی یورنیوسٹیز، کالجز، اسکولز اوراوپن کیٹیگریز میں 150 سے زائدلیڈیز کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔فائنل میچز مورخہ 25 جنوری 2022 کو کھیلے گئے جس میں یونیورسٹیز کیٹگری میں کراچی یونیورسٹی کی ماہین،کالجز کیٹگری میں رینجرز پبلک اسکول اینڈ کالج ٹول پلازہ کی عائشہ فیاض، اسکولز کیٹگری میں قائد اعظم رینجرز پبلک اسکول ناظم آبادکی بشریٰ فیاض اوراوپن کیٹگری میں عمارہ اشتیاق نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل افتخارحسن چوہدری و بیگم نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اچھی کارکردگی دکھانے والی لیڈیز کھلاڑیوں میں انعامات اورٹرافیاں تقسیم کیں۔تقریب میں بزنس مین، کرکٹرز، مختلف مکاتب فکر اورشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم سول اور سیاسی شخصیات، پولیس اوررینجرزکے اعلیٰ افسران اور بڑی تعداد میں شرکاء نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ شرکاء اور کھلاڑیوں کی جانب سے خواتین کو کھیلوں میں مواقع فراہم کرنے کے لیے رینجرز کے کردار کو سراہا گیا۔