وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پاکستان سپرلیگ 7 کے آغاز سے قبل ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ7 میں شریک تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ 7میں کوئی بھی ٹیم جیتے، جیت پرامن پاکستان اور پاکستان کے عوام کی ہوگی.پاکستان کے عوام کھیل بالخصوص کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہونے والے میچز کیلئے بہترین انتظامات کیے جائیں گے.میچوں کیلئے 100 فیصد فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جتنا بڑا ایونٹ ہے اتنے ہی شاندار انتظامات کئے جائیں گے. شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔عثمان بزدار نے کرکٹ کے کھیل سے محبت رکھنے والوں کو پرامن ماحول میں لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ کراچی میں پی ایس ایل سیزن 7 کا آغاز آج سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈٰیم میں شروع ہوگا جبکہ میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔آج سے کراچی میں شروع ہونے والے پی ایس ایل7 میچز کے سلسلے میں سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔