
اسلام آباد / کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز کا آغاز آج ہوگا۔ سینیٹر فیصل جاوید خان نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جوش و جذبے سے بھرپور کرکٹ دیکھنے کیلئے تیار ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ ہم نے 2 سال قبل 2020 میں پی ایس ایل کا مکمل انعقاد پاکستان میں کیا۔ ایک بارپھر بین الاقوامی کرکٹ پاکستان میں کھیلی جائے گی۔ حال ہی میں کرکٹ کے مختلف عالمی مقابلے ہوئے۔
ٹوئٹر پیغام میں جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، سری لنکا، پی ایس ایل اور کے پی ایل کا حوالہ دیتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ رواں برس نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں بھی پاکستان کے دورے پر آئیں گی اور کرکٹ کے بڑے مقابلے ہوں گے۔
And the wait is over as Karachi Kings, Quetta Gladiators, Lahore Qalandars, Peshawar Zalmi, Multan Sultan & Islamabad United are all set to bring us some exciting cricket - full of passion, enthusiasm, Jazba & Junoon. Best wishes and lots of prayers. #PSL2022
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) January 27, 2022
پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں. کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی، ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائٹیڈ سمیت تمام پی ایس ایل ٹیمیں جوش و جذبےسے بھرپور کرکٹ کھیلنے کو تیار ہیں۔