Waqt News
Friday | May 20, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • روس کا یوکرین میں جدید ترین لیزر ہتھیار استعمال کرنے کا اعلان
  • عمران خان آج ملتان جلسے میں اسلام آباد مارچ کی تاریخ دیں گے
  • بجلی صارفین کے لئے بری خبر، قیمت 4 روپے 5 پیسے مزید بڑھنے کا امکان
  • اب جیل کا پھاٹک کھلے گا تو عمران نیازی کیلئے کھلے گا:حمزہ شہباز کا سرگودھا جلسے سے خطاب
  • پی سی بی نے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن میں کتنا اضافہ کیا؟

انگلستان میں پاکستانی سیاست کا چسکا

Jan 27, 2022 6:47 AM, January 27, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
انگلستان میں پاکستانی سیاست کا چسکا

انگلستان میں اپنی ’’دیسی عمر‘‘ کا آدھا حصہ گزارنے والے میرے بعض وہ کرم فرما جنہیں برطانوی سوسائٹی میں اب سینئر سٹیزن کی حیثیت حاصل ہو چکی ہے‘ یہاں کی طویل بودوباش کے باوجود پاکستانی سیاست کا ’’سواد‘‘ لینے سے اس عمر میں بھی باز نہیں آرہے۔ اٹھتے بیٹھتے‘ صبح و شام حتیٰ کہ بیروزگاری الائونس پر ہوتے ہوئے بھی اپنے اس سیاسی چسکے کو وہ کسی حال میں چھوڑنے کو تیار نہیں۔ جس روز سے اب اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے‘ انکے دل و دماغ پر ایم پی اے‘ ایم این اے‘ سینیٹر‘ وزیر اور کسی بھی وزیراعلیٰ کا ایڈوائزر برائے اوورسیز پاکستانیز بننے کا بھوت شدت سے سوار ہوگیا ہے۔ بعض دوست تو ایسے بھی ہیں جنہوں نے آئندہ انتخابات سے قبل ٹکٹ کے حصول کیلئے ابھی سے ہاتھ پائوں مارنا شروع کر دیئے ہیں۔ اسی طرح بعض کرم فرمائوں نے اپنی عمر اور علالت کی پرواہ کئے بغیر علاج کی غرض سے یہاں آئے تین بار وزیراعظم رہنے والے میاںمحمد نوازشریف کے ’’ایون فیلڈ‘‘ کے اردگرد سخت سردی کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر چہل قدمی کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ اس امید پر کہ گھر سے باہر نکلتے ہوئے میاں صاحب سے شاید اپنی ٹکٹ کی دیرینہ خواہش کا وہ اظہارکر سکیں۔ 

اب جیل کا پھاٹک کھلے گا تو عمران نیازی کیلئے کھلے گا:حمزہ شہباز کا سرگودھا جلسے سے خطاب

مجھے اپنے ایسے دوستوں پر دکھ تو ہوتا ہے مگر انکی کبھی نہ پوری ہونیوالی ٹکٹ کے حصول کی اس خواہش پر انکی بے چارگی پر ترس بھی آتا ہے۔ 40 برس تک سخت سردی اور برف باری میں انکی محنت مزدوری اورپھر مکانوں پر حاصل کی گئی مورٹگیبج اقساط کی بدستور ادائیگی دیکھتے ہوئے انکے رکن اسمبلی یا وزیر مشیر بننے کی خواہش پر انہیں ’’مَت‘‘ دینے کی کوشش کرتا ہوں تو وہ ناراض ہو جاتے ہیں۔ دوستوں میں کچھ ایسے دوست بھی شامل ہیں جو برطانیہ میں اپنی مدد آپ کے تحت اب تک قائم کی گئی متعدد مسلم لیگیں تبدیل کرچکے ہیں۔ کچھ دوستوں نے بغرض علاج یہاں آئے  میاں صاحب کے قریب تر ہونے کیلئے اپنے یوٹیوب چینل بھی کھول لئے ہیں کہ شاید ایون فیلڈ سے انہیں ملاقات کا بلاوا آجائے۔ اسی طرح بعض دوستوں نے ایون فیلڈ کے گردونواح میں صحافت کے نام پر اپنی مفاداتی سیاسی ریڑھیاں بھی لگائی ہیں تاکہ کسی نہ کسی طریقے سے میاں صاحب تک انکی آواز پہنچ سکے۔ 

پی سی بی نے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن میں کتنا اضافہ کیا؟

ایسے کرم فرمائوں کو آخر کس طرح سمجھایا جائے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی بنیادی ذمہ داری خوشحالی کے بعد صرف اور صرف وطن عزیز زرمبادلہ بھجوانے تک محدود ہے۔ برطانیہ میں مختلف پاکستانی سیاسی پارٹیوں سے آئے بھگوڑے اور بیمار لیڈروں سے یہ توقع رکھنا کہ انکے ہمراہ اتروائی تصویر یا ان سے راہ چلتی ملاقات پسند کی ٹکٹ جاری کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ دن کی روشنی میں خواب دیکھنے کے مترادف ہے۔ یہاں کے ’’دشتِ سیاست‘‘ میں صبح و شام شفٹ ورک کرتے مسلم لیگی کارکنان اور عہدیداران کی ایک بڑی تعداد کو گم ہوتے چونکہ میں قریب سے دیکھ چکا ہوں اس لئے انکی اس سوچ پر کہ خوشحالی کی منازل طے کرنے کے بعد پاکستانی سیاست میں وہ پھر سے اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہیں‘ حیرت ہی نہیں‘ دکھ بھی ہوتا ہے۔ بعض دوستوں کی تو یہ بھی خواہش ہے کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور صاحب کی طرح انکی ایڈجسٹمنٹ بھی کسی ایسی سیاسی پارٹی سے ہو جائے جس میں اگر زیادہ نہیں تو انہیں کم از کم پروٹوکول لیول کا کوئی صوبائی منصب تو مل جائے۔ اس خواہش کی تکمیل کیلئے وہ طویل المدتی سیاسی سرمایہ کاری کرنے کیلئے بھی تیار نظرآتے ہیں۔ اس بارے میں اگلے روز پنجاب کے سابق صوبائی وزیر برائے کواپریٹو و جیل خانہ جات چودھری محمد ریاض سے بات ہوئی تو انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ آپ سے زیادہ کون جانتا ہے کہ پاکستان میں سیاست کرنا اتنا آسان نہیں جتنا باالعموم ہمارے اوورسیز پاکستانی تصور کرتے ہیں۔ آپ کا ہفتہ وار ’’ولایت نامہ‘‘ میں پڑھتا ہوں اس لئے آپ کے بتائے سیاسی ٹوٹکوں سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔

مریم کی تقریر شکست کا اعتراف ہے:فواد چوہدری

آپ جانتے ہیں کہ ابھی حال ہی میں جیل سے رہا ہوا ہوں۔ قصور کیا تھا؟ قصور یہ تھا کہ گزشتہ چالیس برس سے اپنے قائد محمد نوازشریف کا سیاسی ورکر ہوں جو موجودہ حکومت کو قطعی پسند نہیں۔

 1992ء میں گوجر خان میں رکھے تاریخی جلسے کے آپ گواہ ہیں جہاں قائد نوازشریف صاحب نے پارٹی سے میری محبت اور دی گئی قربانیوں پر مجھے اپنا بااعتماد  ورکر قرار دیا مگر آج کدھر گئیں وہ شخصیات جو میرے اس جلسہ میں سٹیج پر موجود تھیں؟ اور میرے قائد نوازشریف کیلئے ہر قربانی دینے کا انہوں نے عہد کیا۔ مگر افسوس! ذاتی مفادات کیلئے انہوں نے چپکے سے سمجھوتا کرلیا۔ نوازشریف کے حق میں ان نعرے لگانے والوں کو آج جب موجودہ حکومت کا حصہ دیکھتا ہوں تو انکی سیاسی سوچ پر شرم آتی ہے۔ 

شہباز شریف کرسی چھوڑ دے گا لیکن عوام کو مشکل میں نہیں ڈالے گا:مریم نواز

برطانیہ میں مسلم لیگ (ن) کو یکجا کرنے میں میرا کیا ہوم ورک بھی آپ سے قطعی ڈھکا چھپا نہیں۔ منافقانہ رویہ سے مجھے نفرت ہے۔ اس لئے آج تک اپنی پارٹی مسلم لیگ (ن) اور اپنا قائد محمد نوازشریف کو اپنی زندگی کا حصہ بنا رکھا ہے۔ جانتا ہوں کہ 95, 92ء کی دہائی میں لندن‘ لوٹن‘ برمنگھم‘ مانچسٹر‘ بریڈفورڈ‘ لیڈز اور دیگر شہروں میں کارکنان نے بھرپور قربانیاں دیں مگر مشرف دور کے ساتھ ہی زیادہ لوگ حوصلہ ہار گئے اور اپنی سوچ کا محور دیگر مسلم لیگی دھڑوں کی جانب موڑ لیا۔ مسلم لیگ (ن) جوائن کرنیوالوں سے میری اب بھی یہی درخواست ہوگی کہ وہ محض وزیر‘ مشیر بننے کی خواہش کے بجائے پارٹی کو مضبوط کرنے اور اپنے جذبۂ قربانی کا عملی ثبوت پیش کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کریں کہ سیاسی جدوجہد میں بے لوث قربانی ناگزیر ہے۔ 

آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • سپریم کورٹ کا فیصلہ اور ’’ تخت لاہور‘‘ 

    May 19, 2022
  • سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

    May 18, 2022 | 17:59
  •  خدا بنے تھے پیوٹن مگر……!

    May 19, 2022
  • سری لنکا، بنگلہ دیش کے بعد پاکستان؟؟؟؟

    May 19, 2022
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • روس کا یوکرین میں جدید ترین لیزر ہتھیار استعمال کرنے کا ...

    May 20, 2022 | 10:43
  • عمران خان آج ملتان جلسے میں اسلام آباد مارچ کی تاریخ دیں گے

    May 20, 2022 | 10:15
  • بجلی صارفین کے لئے بری خبر، قیمت 4 روپے 5 پیسے مزید بڑھنے کا ...

    May 20, 2022 | 10:12
  •  مری،غیر قانونی تعمیرات،کلڈنہ روڈلینڈ سلائیڈنگ کی زدمیں آ ...

    May 20, 2022
  • سازشوں کے ذریعے قائم امپورٹڈ حکومت گرداب میں پھنس چکی : غلام ...

    May 20, 2022
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • خاموشی کی بھی ایک زبان ہوتی ہے!!!!!

    May 20, 2022
  • اب تو…لے کے رہیں گے آزادی 

    May 20, 2022
  • پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی پیاری ...

    May 20, 2022
  • گندم کا اُمڈتا ہوا بحران 

    May 20, 2022
  •  خدا بنے تھے پیوٹن مگر……!

    May 19, 2022
  • 1

    ایک اور منی بجٹ؟ عوام پر مزید معاشی بوجھ نہ ڈالا جائے 

  • 2

    بابری مسجد کے بعد اب شاہی عید گاہ  بھی بھارتی جنونیت کا شکار 

  • 3

    صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے اور اس کے اثرات

  • 4

    بلاول بھٹو کا دورۂ امریکہ  تعلقات میں بہتری کا غماز 

  • 5

    حکومتی اتحادیوں کی جانب سے فوری فیصلوں کی ضرورت

  • 1

    جمعۃ المبارک ،    18 شوال 1443ھ‘ 20  مئی 2022ء 

  • 2

    جمعرات ، 17 شوال 1443ھ‘ 19 مئی 2022ء

  • 3

    بدھ ، 16 شوال 1443ھ‘ 18 مئی 2022ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • وعدۂ علی ہجویری ؒیونیورسٹی لندن میں بھی فراموش

    May 20, 2022
  • ’’دامن کو آج ان کے حریصانہ کھینچئے‘‘

    May 20, 2022
  • سابقہ حکومت، ایک متفقہ بیانیہ

    May 20, 2022
  • وفاقی شرعی عدالت کا سود کے خلاف تاریخی فیصلہ!

    May 20, 2022
  • گھبرانے والی کوئی بات نہیں

    May 20, 2022
  •  مجھے کچھ عرض کرنا ہے!

    May 20, 2022
  • وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ

    May 20, 2022
  •  آرٹیکل موجودہ گرمی کی لہر اور حکومتی اقدامات  

    May 20, 2022
  • کرسی رے کرسی !!! 

    May 20, 2022
  • پاکستان کو معاشی تباہی سے بچانا ہوگا

    May 20, 2022
  • 1

    فریش پی ایچ ڈی نوجوانوں کیلئے شروع کردہ پروگرام ناکام

  • 2

    دہشت گردی میں بھارتی ’’را‘‘ ملوث 

  • 3

     پہلا لیکچر

  • 4

    اتفاق

  • 5

    مفاد پرست سیاستدان

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دین آسان ہے!

  • 2

    حکمت

  • 3

    برکاتِ ایمان

  • 1

    اتحاد ایمان نظم و ضبط 

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    قیام پاکستان

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد 

  • 1

    بانگ درا

  • 2

    اقتباس

  • 3

    ضربِ کلیم

  • 4

    ازخطبات اقبال

  • 5

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group