Waqt News
Friday | May 20, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • عمران خان اور عامر لیاقت میں کیا مشترک ہے؟
  • ایلون مسک کی پرائیویٹ جیٹ میں ایئرہوسٹس کو ہراساں کرنے کی تردید
  • خوراک کی شدید قلت ‘ہم بھوک سے مرنے والے ہیں‘ سری لنکن وزیراعظم
  •  پی این ایس بدر پاکستان اور ترکی کے مابین قریبی تعلقات کی بہترین مثال ہے،وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی شپ یارڈ کا دورہ ،پی این ایس بدرکی لانچنگ تقریب

عوام کی پریشانی میں مسلسل اضافہ

Jan 27, 2022 6:46 AM, January 27, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
عوام کی پریشانی میں مسلسل اضافہ

پہلے کسی بھی حکومت میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کا اس قدر بدترین بحران دیکھنے میں نہیں آیا جتنا اس حکومت میں ہے۔ پہلے بھی گھریلو صارفین کی شکایات ہوتی تھیں لیکن ملک بھر میں گھریلو صارفین کیلئے گیس بندش کا معاملہ پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے۔ حکومت کے وزراء نے یہ انکشاف کیا ہے کہ گیس بحران کے باعث ہم نے انڈسٹری کو گیس بند کی تھی جس پر انڈسٹری مالکان نے اعلٰی عدلیہ سے رجوع کرلیا اور حکومتی فیصلے پر عدالتی حکم امتناعی کے باعث ہم نے انڈسٹری کو گیس فراہمی جاری رکھی ہوئی ہے جس کے باعث گھریلو صارفین گیس سے محروم ہیں۔

حمزہ شہباز کے حلف کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے منظور

ایسے میں حکومت چونکہ عوام کی نمائندگی کرتی ہے تو حکومت کو چاہئے تھا کہ اعلٰی عدلیہ کے حکم امتناعی پر اپیل دائر کرتی اور گھریلو صارفین کی پریشانی سے اعلٰی عدلیہ کو آگاہ کیا جاتا تو یقینی طور پر انڈسٹری مالکان کو گیس فراہمی کا حکم امتناعی ختم ہوجاتا لیکن ماضی کی طرح یہ حکومت بھی سرمایہ داروں اور انڈسٹری مالکان کے تحفظ کی ضامن بنی ہو ئی ہے جس کے باعث نیک نیتی کا فقدان ہے اور گھریلو صارفین ملک بھر میں گیس بندش سے پریشان ہیں۔

 کراچی میں کلفٹن جیسے پوش علاقے میں گھروں میں گیس نہیں آرہی لیکن پوش علاقے کے لوگ ایل پی جی یا دیگر ایندھن کے اخراجات برداشت کرسکتے ہیں۔ غریب آبادی کے علاقوں کے لوگ جو پہلے ہی کھانے پینے سے مجبور ہیں‘ وہ کس طرح سے گزر بسر کر رہے ہوں گے؟ 

وزیراعظم شہباز شریف کا آج (جمعہ کو) کراچی کا  دورہ کریں گئے

حکومتی وزراء کی جانب سے گھریلو صارفین کے لئے گیس بحران پر صرف بیان دیکر خاموشی اختیار کرلینا‘ عوام دشمنی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر اعلٰی عدلیہ سے رجوع کرکے انڈسٹری کا گیس فراہمی جاری رکھنے کیلئے حکم امتناع ختم کرائے۔ 18ترمیم کے مطابق صوبوں کو ان کا حق ملنا چاہئے۔

انڈسٹری مالکان اپنی مصنوعات کی قیمتوں کا تعین فرنس آئل کے استعمال کی لاگت کے حساب سے منافع رکھ کر کرتے ہیں۔ انڈسٹری کو گیس کی فراہمی سے ان کے منافع میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے۔ اگر ملک میں گیس ہو تو انڈسٹری کو دینے میں کوئی حرج نہیں لیکن ایسے حالات میں انڈسٹری مالکان کے منافع میں بھاری اضافہ کرانا جب گھریلو صارفین گیس بندش سے پریشان ہوں‘ عوام دشمنی کے مترادف ہے۔ 

کینیڈا نے دو چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

جنرل مشرف کے دور حکومت میں باقاعدگی سے ہر سال ستمبر سے لیکر مارچ تک کے دورانیہ میں انڈسٹری کو اعلانیہ گیس بند کردی جاتی تھی اور کبھی بھی گھریلو صارفین یا سی این جی سیکٹر کو گیس بندش کے مسائل کا سامنا نہیں ہوا۔ اس حکومت نے آتے ہی سابقہ حکومت کے طویل مدتی ایل این جی منصوبوں کو کرپشن کہانی ثابت کرکے قطر سے ایل این جی معاہدے منسوخ کردیئے جس کے باعث ملک گیس کے بدترین بحران کا شکار ہے۔ 

حکومت کی جانب سے فرنس آئل کے استعمال سے تھرمل پاورز کو چلانے کے بجائے گیس سے بجلی بنانے کو اولین ترجیح دینے کے فیصلے سے بھی ملک گیس بحران کا شکار ہے۔ ملکی ریفائنریز میں فرنس آئل کے ٹینک بھرے ہوئے تھے اور حکومت نے مقامی سستا فرنس خریدنے کے بجائے مہنگا فرنس درآمد کرلیا جس سے ریفائنریز بند بھی ہوئیں۔

امریکا نے یوکرین کیلئے 40ارب ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی

حکومت کی جانب سے فرنس آئل کے استعمال سے اجتناب اور تھرمل پاورز کو گیس سے چلانے کے فیصلے کو وسائل بچانے کی کوشش تو قرار دیا گیا تھا لیکن عملی طور پر معیشت کی حالت سب کے سامنے ہے کہ ڈالر کی اونچی اڑان‘ اسٹاک مارکیٹ میں مندی اور آئی ایم ایف سے قرض لیکر قسطوں کی ادائیگی کرنے جیسے اعشاریئے معیشت کی اصل پوزیشن واضح کرتے ہیں۔ 

اس حکومت نے اپنے منشور میں کرپشن سے پاک حکومت کا وعدہ کرکے ووٹ لیا تھا لیکن اب دوسری بار عالمی اداروں کی رپورٹ آئی ہے کہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد پاکستان میں کرپشن میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ان تمام چیزوں کو عوام پھر بھی برداشت کرلیتے ہیں‘ اگر انہیں مہنگائی‘ گیس بحران‘ کھاد بحران‘ چینی بحران‘ آٹا بحران اور اہل اقتدار کے مسلسل جھوٹ سے نجات مل جائے۔

روس کا یوکرین میں جدید ترین لیزر ہتھیار استعمال کرنے کا اعلان

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے عوام کی ٹیلی فون کالز کا براہ راست جواب دیا۔ اس دورانیہ میں ڈیڑھ گھنٹہ کوشش کرکے میری فون کال تو نہیں لگی لیکن جس کسی کی بھی وزیراعظم سے بات ہوئی ہے‘ حیران کن طور پر وہ پی ٹی آئی کی کارکردگی سے مطمئن اور پارٹی کارکن ہی تھا۔ ایسا کرنے سے کیا آپ حقائق کو چھپا سکتے ہیں؟ آپ عام آدمی سے بات کیوں نہیں کرتے؟ ۔ اس وقت حقیقت یہ ہے کہ عوام مہنگائی اور درجنوں بحرانوں کے باعث حکمراں جماعت سے مکمل طور پر متنفر ہوچکے ہیں اور موجودہ حکومت مکمل طور پر ہر زاویئے سے ناکام ہوچکی ہے۔ 

میں سیاست کے 50سالہ تجربے کی بنیاد پر یہ دعویٰ کرسکتا ہوں کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے لوگ عوام میں نہیں جاسکیں گے۔موجودہ حکومت کا سب سے پہلا نشانہ تو میڈیا ورکرز بنے۔ اس حکومت کے آغاز کے ساتھ ہی میڈیا سے منسلک لوگ بدترین بے روزگاری اور معاشی بحران کا شکار ہوگئے۔ عمران خان سے میری ان کے اقتدار میں آنے سے پہلے کئی ملاقاتیں ہوئیں اور ہر ملاقات میں میں نے ان سے یہی پوچھا کہ نیا پاکستان اور تبدیلی سے آپ کی کیا مراد ہے؟ تو مجھے کبھی بھی اس کا جواب نہیں ملا تھا۔

 عمران خان کی خواہش تھی کہ میں ان کی جماعت میں شمولیت کروں۔ مجھے انہوں نے اپنے لاہور اور پشاور جلسے میں مدعو کیا تھا۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ پی ٹی آئی کے پشاور میں پہلے جلسے میں میں نے خود دیکھا تھا کہ اسٹیج پر حامد میر‘ ڈاکٹر شاہد مسعود سمیت تمام نامور اینکرز اور صحافی موجود تھے جو پارٹی ترانوں پر جھوم رہے تھے۔ یہ دیکھ کر میں سمجھ گیا تھا کہ میڈیا عمران خان کو اقتدار میں لارہا ہے۔ لیکن وزیراعظم نے اپنی تقریر میں میڈیا کو ’’مافیا‘‘ قرار دیکر محسن کشی کا ثبوت دیا ہے۔

سٹیزن پورٹل کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ہم نے درجنوں معاملات پرشکایات درج کروائیں ‘ لیکن مسائل کبھی حل نہیں ہوئے بلکہ فون کال آتی ہے کہ مسئلہ ہمارے متعلق نہیں ہے‘ آپ خود بتائیں یہ کس کو بھیجنا ہے؟ اوورسیز کے مسائل میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور ان کی جائیدادوں پر قبضے اور سرکاری اداروں میں ان کے لئے مسائل میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ سٹیزن پورٹل اور اوورسیز پاکستانیز کے وزیر اس معاملے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔میرے اوورسیزبیٹے آفتاب وردگ کی گاڑی کسٹم نے ناجائز پکڑ رکھی ہے ۔ میرے اوورسیز پاکستانی عزیز کے کراچی شاہ لطیف ٹاؤن میں پلاٹ پر قبضہ ہوا ہے لیکن سٹیزن پورٹل یا اوورسیز کے وزیر کو شکایات کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

 اس وقت یہ حالات ہیں کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اور بہتر یہی ہے کہ عوام کو کرب سے نکالنے کے لئے وزیراعظم فوری طو رپر اسمبلیاں توڑ کر متناسب نمائندگی کی بنیاد پر نئے انتخابات کا اعلان کریں۔ متناسب نمائندگی کے نظام سے یقینی طور پر سیاست سے دولت کا عنصر ختم ہوجائے گا۔ اس وقت پوری قوم جس طرح موجودہ حکومت کی ناکامی سے عاجز آچکی ہے تو بالکل اسی طرح موجودہ نظام سے بھی نجات کی متلاشی ہے۔ 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • سپریم کورٹ کا فیصلہ اور ’’ تخت لاہور‘‘ 

    May 19, 2022
  • گندم کا اُمڈتا ہوا بحران 

    May 20, 2022
  • سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

    May 18, 2022 | 17:59
  •  خدا بنے تھے پیوٹن مگر……!

    May 19, 2022
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عمران خان اور عامر لیاقت میں کیا مشترک ہے؟

    May 20, 2022 | 15:05
  • ایلون مسک کی پرائیویٹ جیٹ میں ایئرہوسٹس کو ہراساں کرنے کی ...

    May 20, 2022 | 15:04
  • خوراک کی شدید قلت ‘ہم بھوک سے مرنے والے ہیں‘ سری لنکن ...

    May 20, 2022 | 14:58
  •  پی این ایس بدر پاکستان اور ترکی کے مابین قریبی تعلقات کی ...

    May 20, 2022 | 14:23
  • وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی شپ یارڈ کا دورہ ،پی این ایس ...

    May 20, 2022 | 14:19
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • خاموشی کی بھی ایک زبان ہوتی ہے!!!!!

    May 20, 2022
  • اب تو…لے کے رہیں گے آزادی 

    May 20, 2022
  • پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی پیاری ...

    May 20, 2022
  • گندم کا اُمڈتا ہوا بحران 

    May 20, 2022
  •  خدا بنے تھے پیوٹن مگر……!

    May 19, 2022
  • 1

    ایک اور منی بجٹ؟ عوام پر مزید معاشی بوجھ نہ ڈالا جائے 

  • 2

    بابری مسجد کے بعد اب شاہی عید گاہ  بھی بھارتی جنونیت کا شکار 

  • 3

    صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے اور اس کے اثرات

  • 4

    بلاول بھٹو کا دورۂ امریکہ  تعلقات میں بہتری کا غماز 

  • 5

    حکومتی اتحادیوں کی جانب سے فوری فیصلوں کی ضرورت

  • 1

    جمعۃ المبارک ،    18 شوال 1443ھ‘ 20  مئی 2022ء 

  • 2

    جمعرات ، 17 شوال 1443ھ‘ 19 مئی 2022ء

  • 3

    بدھ ، 16 شوال 1443ھ‘ 18 مئی 2022ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • وعدۂ علی ہجویری ؒیونیورسٹی لندن میں بھی فراموش

    May 20, 2022
  • ’’دامن کو آج ان کے حریصانہ کھینچئے‘‘

    May 20, 2022
  • سابقہ حکومت، ایک متفقہ بیانیہ

    May 20, 2022
  • وفاقی شرعی عدالت کا سود کے خلاف تاریخی فیصلہ!

    May 20, 2022
  • گھبرانے والی کوئی بات نہیں

    May 20, 2022
  •  مجھے کچھ عرض کرنا ہے!

    May 20, 2022
  • وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ

    May 20, 2022
  •  آرٹیکل موجودہ گرمی کی لہر اور حکومتی اقدامات  

    May 20, 2022
  • کرسی رے کرسی !!! 

    May 20, 2022
  • پاکستان کو معاشی تباہی سے بچانا ہوگا

    May 20, 2022
  • 1

    فریش پی ایچ ڈی نوجوانوں کیلئے شروع کردہ پروگرام ناکام

  • 2

    دہشت گردی میں بھارتی ’’را‘‘ ملوث 

  • 3

     پہلا لیکچر

  • 4

    اتفاق

  • 5

    مفاد پرست سیاستدان

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دین آسان ہے!

  • 2

    حکمت

  • 3

    برکاتِ ایمان

  • 1

    اتحاد ایمان نظم و ضبط 

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    قیام پاکستان

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد 

  • 1

    بانگ درا

  • 2

    اقتباس

  • 3

    ضربِ کلیم

  • 4

    ازخطبات اقبال

  • 5

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group