لودھراں میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ ‘ معیار پر سمجھوتہ نہیں ہو گا: شفیق آرائیں
لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری میاں شفیق ارائیں نے لودھراںمیں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گوگڑاں میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج منصوبہ کا بھی وزٹ کیا۔ ایس ڈی او بلڈنگ نذیر احمد نے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر میاں محمد شفیق ارائیں نے منصوبہ کی بروقت تکمیل کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت کی انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے کیے وعدے انشاء اللہ پورے ہونگے۔بعد ازاں انہوں نے لودھراں شہر میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ۔ ملک فیاض ارائیں ،ملک اکرم ارائیں، رانا یوسف اترا،رانا اللہ بچایا اترا بھی ان کے ہمراہ تھے۔