ایم ڈی سٹیٹ بینک اشرف خان سے کریانہ ریٹیلرز کی ملاقات
ملتان( نمائندہ خصوصی)صدر کریانہ ریٹیلرز ایسوسی ایشن پنجاب آفاق انصاری کی قیادت میں کریانہ ریٹیلرز کے ایک وفد نے منیجنگ ڈائریکٹر اسٹیٹ بنک آف پاکستان محمد اشرف خان سے ان کے دورہ ملتان کے موقع پر ایوان تجارت و صنعت ملتان میں ملاقات کی اور انہیں کریانہ ریٹیلرز کو کاروبار کی بہتری و بڑھوتری کیلئے آسان شرائط پر قرضہ جات کی فراہمی کیلئے درخواست کی جس پر ایم ڈی اسٹیٹ بنک آف پاکستان محمد اشرف خان نے کہا کہ روزگار کی فراہمی اور کاروباری شعبہ کی ترقی کیلئے ایس ایم ایز کوآسان شرائط اور کم مارک اپ پرقرضوں کی فراہمی سٹیٹ بینک آف پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے موقع پر کریانہ ریٹیلرز کیلئے قرضہ جات کی فراہمی آگاہی کیلئے اسٹیٹ بنک ملتان کی ڈپٹی چیف مس قراۃالعین کو ہدایات بھی دیں۔ وفد میں ملک صفدر نواز،محمد قاسم،حسنین رضا،عمردراز،محمد عمران،محمد عدنان،علی حسن اور دیگر شامل تھے۔