نیا پاکستان ہر شہری کیلئے ڈرونا خواب بن چکا ‘آصف سعید منیس
ٹبہ سلطان پور(سٹی رپورٹر)سابق صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان آج ہر شہری کے لیے ڈرونا خواب بن چکا ہے تبدیلی کے دعویدار اب عوام کا سامنا کرنے کی جرات نہیں کرسکتے تحریک انصاف حکومت نے ساڑھے تین برسوں میں پاکستان کو مسائلستان بنا دیا ہے مزید کہا در حقیقت عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں دور دور تک شامل ہی نہیں ۔