Waqt News
Friday | May 20, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • اب جیل کا پھاٹک کھلے گا تو عمران نیازی کیلئے کھلے گا:حمزہ شہباز کا سرگودھا جلسے سے خطاب
  • پی سی بی نے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن میں کتنا اضافہ کیا؟
  • مریم کی تقریر شکست کا اعتراف ہے:فواد چوہدری
  • شہباز شریف کرسی چھوڑ دے گا لیکن عوام کو مشکل میں نہیں ڈالے گا:مریم نواز
  • آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات

جامعہ فتحیہ کی تقریب دستار فضیلت!!!!!!

Jan 27, 2022 3:47 AM, January 27, 2022
  • محمد اکرام چودھری
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
جامعہ فتحیہ کی تقریب دستار فضیلت!!!!!!

مدارس پاکستان میں دین کی خدمت کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے بحث ضرور ہو سکتی ہے کہ کیا ہونا چاہیے، کیسے ہونا چاہیے لیکن اس حوالے سے کوئی بحث نہیں بنتی کہ انہوں نے کیا خدمات انجام دی ہیں۔ اس حوالے سے مدارس اور ان کے ساتھ منسلک افراد کی خدمات لائق تحسین ہیں کیونکہ ایک ایسے ملک میں جہاں ہر دوسرا شخص مال بنانے کے چکر میں الجھا نظر آتا ہے مدارس کے لیے دن رات کام کرنے والے ناصرف بچوں کی دینی تعلیم کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں بلکہ ضرورت مند افراد کی خاموشی سے مدد بھی کرتے چلے جا رہے ہیں۔ کاش کہ کوئی ان کی حقیقی خدمات کو سمجھتے ہوئے بہتری کے لیے کام کرے تو یقیناً ملک و قوم کا بہت فائدہ ہو گا۔ ملک میں کئی دینی مدارس دہائیوں سے کام کر رہے ہیں کئی ایسے ہیں جو سو سال سے بھی زائد تاریخ رکھتے ہیں ایسے ہی مدارس میں ایک نام جامعہ فتحیہ کا ہے۔ جامعہ کی انفرادیت ہے کہ اس کے انتظامی امور کو دیکھنے والے نسل در نسل یہ ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ وہ کاروبار اور سیاست کے میدان میں بھی نظر آتے ہیں لیکن کوئی بھی کام جامعہ فتحیہ کی خدمت سے دور نہیں کر پاتا۔ جس طرح سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں مختلف اوقات میں مختلف کام ہوتے رہتے ہیں ان دنوں مدارس دینیہ میں تعلیمی سال کا اختتام ہونے والا ہے اور مدارس میں فضلاء کے لیے دستار فضیلت کی پروقار تقریبات جاری ہیں۔ ان تقریبات میں طلبہ کے عزیز و اقارب کے علاوہ دیگر افراد کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے یہ موقع نہایت خوشی کا ہوتا ہے اس میں ترتیب اس طرح کی ہے عموما شعبہ حفظ  شعبہ تجوید و قرات  شعبہ درس نظامی کی تکمیل کرنے والے طلبہ کی دستار بندی کی جاتی ہے  اسی سلسلہ کی ایک پروقار تقریب 1875ء سے قائم شدہ برصغیر کی عظیم وقدیم دینی درسگاہ جامعہ فتحیہ ذیلدار روڈ اچھرہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت جامعہ کے صدر سابق ایم پی اے حافظ میاں محمد نعمان نے کی اور اس میں مہمان خصوصی حضرت مولانا قاری محمد حنیف جالندھری ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ پاکستان تھے۔ تلاوت کلام الہٰی کی سعادت پاکستان کے نامور قاری قرآن جناب قاری سید انوار الحسن بخاری نے حاصل کی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت پاکستان کے نامور ثناء  خوان حافظ حسن افضال صدیقی نے حاصل کی،دونوں حضرات کی دل موہ لینے والی آوازوں نے سماں باندھ دیا۔اس موقع پر مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ’’العلماء  ورث  الانبیائ‘‘ اس حدیث مبارکہ کے مطابق علماء انبیاء کے وارث ہیں یعنی علوم وحی کے کیونکہ انبیاء وراثت میں علم چھوڑتے ہیں نہ کہ مال و دولت اور اس حدیث مبارکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف اپنا وارث نہیں فرمایا بلکہ تمام نبیوں کا وارث فرمایا  اس لیے جتنا بڑا منصب ہوتا ہے اس کے لیے کردار وافکار بھی بلند ہونا چاہئے اور اس راستے میں انبیاء کرام کو جو مشکلات و مصائب سے گزرنا پڑا علماء کو بھی اس کے لیے تیار رہنا چاہئے۔ مدارس دینیہ اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے ان کی قدر کرنی چاہیے،مدارس نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں اور دنیا کی سب سے بڑی این جی اوز جو لاکھوں طلبہ کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کر کے معاشرے میں بہتری کے لئے اپنا شاندار کردار ادا کر رہے ہیں۔ آج علماء کو اپنی زندگی کو دلیل بنانا چاہیے تاکہ لوگ علماء کے کردار کو دیکھتے ہوئے دین کی طرف راغب ہوں۔دینی مدارس میں رنگ ونسل کی تمیز کیے بغیر ہر علاقہ وزبان کے طلبہ پیار اور محبت سے رہتے ہوئے علم حاصل کرتے ہیں اور کبھی لسانی بنیادوں پر بدمزگی نہیں ہوئی یہ مدارس کی شاندار تربیت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کم از کم ہر خاندان میں ایک حافظ قرآن اور عالم دین ضرور ہونا چاہیے تاکہ معاشرے سے اندھیرے ختم ہو ں علوم نبوی کی روشنی کو پھیلانے سے ہی ایسا ممکن ہو سکتا ہے۔جامعہ کے صدر سابق ایم پی اے حافظ میاں محمد نعمان نے کہا کہ وہ اس خوشی کے موقع پر تشریف لانے والوں کے مشکور ہیں۔ تقریب کے شرکاء کی وجہ سے طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ جامعہ فتحیہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ145 سال دینی خدمات میں پیش پیش ہے اور لاکھوں افراد نے یہاں علمی پیاس بجھانے کے بعد دوسرے لوگوں کو سیراب کر رہے ہیں۔ جامعہ کا مشن گھر گھر علوم قرآنیہ کو  پہچانا اور دینی وعصری علوم کے امتزاج سے تربیت یافتہ نوجوانوں کو معاشرے کی بہتری کے لیے تیار کرنا ہے۔تا کہ وہ کسی بھی شعبہ میں کام کے حوالے سے موزوں ہوں اور ان شاء  اللہ تعالیٰ ہم پختہ عزم کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے کیونکہ جامعہ فتحیہ ہمارے بڑوں کی امانت ہے اور اس امانت کا حق یہ ہے کہ ہم منہج اسلاف پر کاربند رہتے ہوئے ترقی کی منازل طے کریں۔ جامعہ فتحیہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ یہاں پر تمام مسالک کے جید علماء  و مشائخ پڑھتے اور پڑھاتے رہے ہیں ان میں نمایاں مولانا عبید اللہ ایوبی قندھاری، پیر محمد اشرف کھریپڑ شریف،مولانا جلال الدین بھکھی شریف، پیر مقبول حسین شاہ مراڑی شریف، مولانا سعید احمد رضوی، مولانا عطاء محمد بندیالوی، قاضی عبدالحی چن پیر، مولانا عبداللطیف جہلمی، آیت اللہ یار محمد نقوی ہیں۔آخر میں درس نظامی کے 13اور شعبہ تجوید و قرأ ت کے 31 طلباء کرام کی درستار بندی کی گئی اوران کو جامعہ کی طرف سے اعزازی شیلڈیں بھی پیش کی گئیں۔

اب جیل کا پھاٹک کھلے گا تو عمران نیازی کیلئے کھلے گا:حمزہ شہباز کا سرگودھا جلسے سے خطاب

تقریب میں جامعہ کے مہتمم میاں محمد عفان، میاں محمد اویس، حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، شیخ الحدیث مولانا غلام شافعی،پروفیسر عبدالرشید خلیق، مفتی شاہد عبید، مفتی خرم یوسف، مولانا عبداللہ مدنی، مولانا احمد الراعی مدنی، مولانا احمدحنیف جالندھری، مولانا قاری مومن شاہ، قاری محمد قاسم بلوچ،اڈاکٹر ضیاء  الحق قمر، ڈاکٹر سعید عاطف،قاری عطاء الرحمن یوسف، قاری عبدالعزیز یوسف، قاری غفران، مولانا ذیشان انجم کے علاوہ ملک بھر سے جید علماء کرام،مشائخ عظام و روحانی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

پی سی بی نے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن میں کتنا اضافہ کیا؟

حکومت تعلیمی اداروں کا خیال رکھتی ہے۔ فنڈز مختص کیے جاتے ہیں طلباء کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ایسے مدارس کے طلباء کے لیے بھی ایک نیا نظام بنانے کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

محمد اکرام چودھری

مشہور ٖخبریں
  • سپریم کورٹ کا فیصلہ اور ’’ تخت لاہور‘‘ 

    May 19, 2022
  • سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

    May 18, 2022 | 17:59
  •  خدا بنے تھے پیوٹن مگر……!

    May 19, 2022
  • سری لنکا، بنگلہ دیش کے بعد پاکستان؟؟؟؟

    May 19, 2022
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  •  مری،غیر قانونی تعمیرات،کلڈنہ روڈلینڈ سلائیڈنگ کی زدمیں آ ...

    May 20, 2022
  • سازشوں کے ذریعے قائم امپورٹڈ حکومت گرداب میں پھنس چکی : غلام ...

    May 20, 2022
  •  چھچھ محافظ کمیٹی کا اجلاس ، حاشر علی قتل کیس پر انتہائی دکھ ...

    May 20, 2022
  • ضلعی انتظامیہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ، ...

    May 20, 2022
  • مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر حکومت چھوڑ دیں : مریم نواز ، ...

    May 20, 2022
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • خاموشی کی بھی ایک زبان ہوتی ہے!!!!!

    May 20, 2022
  • اب تو…لے کے رہیں گے آزادی 

    May 20, 2022
  • پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی پیاری ...

    May 20, 2022
  • گندم کا اُمڈتا ہوا بحران 

    May 20, 2022
  •  خدا بنے تھے پیوٹن مگر……!

    May 19, 2022
  • 1

    ایک اور منی بجٹ؟ عوام پر مزید معاشی بوجھ نہ ڈالا جائے 

  • 2

    بابری مسجد کے بعد اب شاہی عید گاہ  بھی بھارتی جنونیت کا شکار 

  • 3

    صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے اور اس کے اثرات

  • 4

    بلاول بھٹو کا دورۂ امریکہ  تعلقات میں بہتری کا غماز 

  • 5

    حکومتی اتحادیوں کی جانب سے فوری فیصلوں کی ضرورت

  • 1

    جمعۃ المبارک ،    18 شوال 1443ھ‘ 20  مئی 2022ء 

  • 2

    جمعرات ، 17 شوال 1443ھ‘ 19 مئی 2022ء

  • 3

    بدھ ، 16 شوال 1443ھ‘ 18 مئی 2022ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • وعدۂ علی ہجویری ؒیونیورسٹی لندن میں بھی فراموش

    May 20, 2022
  • ’’دامن کو آج ان کے حریصانہ کھینچئے‘‘

    May 20, 2022
  • سابقہ حکومت، ایک متفقہ بیانیہ

    May 20, 2022
  • وفاقی شرعی عدالت کا سود کے خلاف تاریخی فیصلہ!

    May 20, 2022
  • گھبرانے والی کوئی بات نہیں

    May 20, 2022
  •  مجھے کچھ عرض کرنا ہے!

    May 20, 2022
  • وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ

    May 20, 2022
  •  آرٹیکل موجودہ گرمی کی لہر اور حکومتی اقدامات  

    May 20, 2022
  • کرسی رے کرسی !!! 

    May 20, 2022
  • پاکستان کو معاشی تباہی سے بچانا ہوگا

    May 20, 2022
  • 1

    فریش پی ایچ ڈی نوجوانوں کیلئے شروع کردہ پروگرام ناکام

  • 2

    دہشت گردی میں بھارتی ’’را‘‘ ملوث 

  • 3

     پہلا لیکچر

  • 4

    اتفاق

  • 5

    مفاد پرست سیاستدان

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دین آسان ہے!

  • 2

    حکمت

  • 3

    برکاتِ ایمان

  • 1

    اتحاد ایمان نظم و ضبط 

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    قیام پاکستان

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد 

  • 1

    بانگ درا

  • 2

    اقتباس

  • 3

    ضربِ کلیم

  • 4

    ازخطبات اقبال

  • 5

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group