محکمہ تعلیم پنجاب میں 78ہزار خالی سیٹیوں کی بھرتی کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع
محکمہ تعلیم پنجاب میں 78ہزار خالی سیٹیوں کی بھرتی کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب میں خالی سیٹیوں کی بھرتی کا عمل فوری مکمل کیا جائے۔سٹاف کی کمی کی وجہ سے تعلیم کا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب میں 78ہزار خالی سیٹیں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔صوبے بھر میں منظور شدہ پوسٹوں کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار ہے ۔ اس وقت 3 لاکھ 71 ہزار پر اساتذہ موجود ہیں جبکہ77 ہزار 818 سے زائد پوسٹیں خالی پڑی ہیں۔ لاہور میں بھی 2 ہزار 700سیٹیں خالی ہیں۔ ان میں1300خواتین اور1400 مرد اساتذہ کی ہیں۔ سب سے زیادہ خالی سیٹیں سیالکوٹ میں 4 ہزار ہیں۔فیصل آباد، گوجرانوالہ ، راولپنڈی ،سرگودھا اور رحیم یار خان میں تین تین ہزار سے زائد پوسٹیں خالی ہیں۔