ملائیشیا میں طیارے کی ضبطگی کے معاملے پر پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کے ساتھ معاملات طے پاگئے۔ قومی ائیرلائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کی باہمی رضامندی سے ملائیشیا کی عدالت میں کیس خارج ہوگیا جس کے بعد طیارہ پی آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ترجمان نےبتایا کہ پی آئی اے جہاز کو مسافر پرواز کے طورپر آپریٹ کرکے واپس لے کرآئے گی اور طیارہ واپس لانے کے لیے عملے کو پاکستان سے روانہ کیا جارہا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ طیارے کی واپسی آئندہ دو روز میں متوقع ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38