محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود تاہم بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا ہے۔ بدھ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 15، استورمنفی12، گو پس، سکردو منفی 11، کالام منفی 9، کوئٹہ، بارہ مولہ، پلوامہ منفی 8، قلات، بگروٹ منفی 7، گلگت منفی 06 ،پارہ چنار اور ہنزہ میں منفی 5 ڈ گری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024