سعودی کمپنی آرامکو نے مشرق وسطی کے سب سے قیمتی برانڈ کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔عرب نیوز کے مطابق برانڈ فنانس گلوبل 500 نے اپنی رواں سال کی رپورٹ میں سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کی کمپنی کی قیمت 37.5ارب ڈالر لگائی ہے۔برانڈ فنانس کے سی ای او ڈیوڈ ہیگ کا کہنا ہے کہ آرامکو تیل کی صنعت میں چھپی ہوئی ایک دیوہیکل کمپنی ہے، جس کے برانڈ نے آخرکار عوام کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ یہ ہمیشہ بزنس ٹو بزنس برانڈ کے طور پر جانا جاتا رہا ہے لیکن اس میں مشہور صارف برانڈ بننے کی امنگیں ہیں۔ابوظبی نیشنل آئل کمپنی کو خطے کا دوسرا سب سے قیمتی برانڈ قرار دیا گیا ہے، جو اس کے تیل کی آئل سیکٹر میں اجارہ داری کو ظاہر کرتا ہے۔رپورٹ میں شامل دوسرے مشرق وسطی کے برانڈز میں سعودی ٹیلی کام کمپنی ایس ٹی سی، متحدہ عرب امارات کی اتصالات، قطر نیشنل بینک، دبئی ایمریٹس ایئرلائن اور پیٹروکیمیکل فرم سابک شامل ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38