عمران خان کا احتساب،کرپشن کا جھوٹا چورن ختم ہوگیا:غلام دستگیر خان

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کو پاکستانی اثاثے گروی رکھ کر قرضے لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی صاف شفاف اور مداخلت سے پاک فوری انتخابات ہی ملکی مسائل کا حل ہیں، پی ڈی ایم جماعتوں میں اختلافات کی حکومتی خواہش ناکام ہوگی، مسلم لیگ ن سینٹ اور ضمنی انتخابات میں بھرپور طریقہ سے حصہ لے رہی ہے، مسلم لیگ ن کو پارلیمانی اور ملکی سیاست سے ختم کرنیکی باتیں کرنیوالے خود ناکام ہورہے ہیں پی ٹی آئی حکومت نے عوام پر مہنگائی و بیروزگاری کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں،عمران خان کا احتساب اور کرپشن کا جھوٹا چورن ختم ہوگیا ہے۔