گوجرانوالہ:موٹر سائیکل سوار ملزموں کی 2بھائیوں پر فائرنگ،ایک قتل
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)موٹر سائیکل سوار ملزمان کی 2 بھائیوں پر فائرنگ ایک ہلاک ہو گیا، دوسرے کی حالت تشویشناک، تھانہ کھیالی پولیس رپورٹ کے مطابق رحمت پورہ کے رہائشی بھائی 18سالہ حضرت گل اور 20سالہ حیات گل گزشتہ روز کالج روڈ تندور سے کام کرکے موٹرسائیکل پر سوارہوکر گھر آرہے تھے کہ مہر احمد چوک کے قریب نوشہرہ سانسی روڈ کی طرف سے بلانمبری موٹرسائیکل پر سوار امیر جان وغیرہ نے فائرنگ کردی، حضرت گل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔