ملازمین صارفین کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں: جام ایوب
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گیپکو کے چیف ایگزیکٹو جام محمد ایوب نے کہا ہے کہ فرائض کی بجا آور ی اور صارفین کی خدمت کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں کیونکہ انسانوں کے کام آنا اور اُن کی بے لوث خدمت کرنا نبیوں کی میراث اور ولیوں کا شیوہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیپکوپاورڈسٹری بیوشن کے دورہ کے موقع پر کیا، انہوں نے کہا کہ صارفین کو بجلی کے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات، جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنے میں گیپکوپاور ڈسٹری بیوشن سنٹر کا کردار قابل ستائش ہے۔