چیمبرز لائزان کانفرنس کا انعقاد ،17سے زائد صدور نے شرکت کی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آل پاکستان چیمبرز لائزان کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں 17سے زائد صدور نے شرکت کی جن میں تقریبا 7چیمبرز صدور نے آن لائن شمولیت کی، گوجرانوالہ چیمبر کے صدر عمر اشرف مغل نے کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ آج کی چیمبرز لائزان کانفرنس کے انعقاد کا مقصد یہی ہے کہ تمام چیمبرز ایک پیج پر ہوں۔ کانفرنس میں محمد شارق وہرا صدر کراچی چیمبر،میاں طارق مصباح صدر لاہور چیمبر، سینئرنائب صدر طلعت محمود فیصل آباد چیمبرکے علاوہ تما م چیمبرزکے دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔