حافظ آباد: موٹر سائیکل سوار سے موبائل، نقدی گھر سے زیورات،12سو کویتی دینا چوری
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت ) تھانہ صدر کے علاقہ مانگٹ نیچاکے قریب3 ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار کو لوٹ لیا۔ڈاکو موبائل فون اور3200روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔دوسری جانب جلالپور سے نامعلوم چوروں نے ارشد علی گھر کے تالے توڑ کر 5تولے طلائی زیورات ، قیمتی کپڑے اور 12سو کویتی دینار چرالئے اور رفو چکر ہوگئے۔