جہلم ، چیئرمین اگیگا و ایپکا افتخار ڈھڈی کی قیادت میں قلم چھوڑ ہڑتال
جہلم(نامہ نگار ) اگیگا و ایپکا یونین کے ضلع بھر کے سینکڑوں ملازمین نے اپنے حقوق اور مطالبات کی منظوری کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال کی ، احتجاج کی قیادت چئیرمین ایپکا یونین کے چیئرمین افتخار ڈھڈی نے کی انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرکاری ملازمین کے ساتھ حکومت نے سوتیلی ماں جیسا سلوک اپنا رکھا ہے ، حکومت سرکاری ملازمین کے مطالبات منظور کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پورے نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائیگااور کسی بھی قسم کے نقصان کی صورت میں حکومت ذمہ دارہوگی۔