کلر سیداں ، 104 اساتذہ کے مستقل اپوائنٹ منٹ لیٹرز جاری
کلر سیداں (نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ تعلیم کلر سیداں نے کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے 104 اساتذہ کو مستقل اپوائنٹ منٹ لیٹرز جاری کر دہئے۔اس سلسلہ میں گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کلر سیداں میں تقریب منعقدہوئی جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسران داؤد اختر کیانی اور ثوبیہ خورشید نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور اس دوران انہوں نے 49 خواتین ٹیچرز جبکہ 55 کے قریب مرد اساتذہ کو مستقل تقرر نامے تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد اختر کیانی نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ تعلیم کیساتھ ساتھ بچوں کی تربیت پر بھی توجہ دیں۔