چوہدری نثارپر تنقید سورج کو آئینہ دکھانے کے مترادف ہے: مہر محمد اکرم
چکری(نامہ نگار) معروف سیاسی وسماجی کارکن مہر محمد اکرم آف ہرنیانوالہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثارعلی خان پر تنقید سورج کو آئینہ دکھانے کے مترادف ہے ان کے سیاسی موقف کی تائید پورے ملک کی عوام دے رہی ہے جن کا اپنا کوئی سیاسی آشیانہ نہیں وہ کس منہ اور حیثیت سے چوہدری نثارعلی خان کی کردار کشی کررہے ہیں ہر دور میں اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے اس علاقے کے لئے کیا کچھ کیا وہ سب عوام کے سامنے لائیں مگر ان کے کریڈٹ پر ایسا کچھ بھی نہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس علاقے میں جتنے بھی میگا پراجیکٹس مکمل ہوئے سب پر چوہدری نثارعلی خان کی چھاپ لگی ہوئی ہے جس سے علاقائی پسماندگی کے خاتمے میں مدد ملی ان کے مخالفین اس وقت اقتدار کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے بھی لاکھ کوششوں کے باوجود ان کے گروپ میں سے ایک اینٹ تک نہیں گرا پائے جو ان کی کارکردگی پر سب سے بڑا سوالیہ نشان بھی ہے ۔