ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس‘ ممبران کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات‘ چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا
ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف ایسوسی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس مرکزی صدر منیر چٹھہ اور مرکزی سیکرٹری جنر ل سید شجاعت حسین کی زیر صدارت گزشتہ روز ہوا اجلاس کے بعد سینٹرل ایگزیکٹو ممبران نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نثار احمد میمن"چیف پرسنل آفیسر یوسف لغاری سے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔مرکزی سیکرٹری جنرل سید شجاعت حسین کی طرف سے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ہیڈ کوارٹر کے دائرہ اختیار میں آنے والے معاملات کو حل کرنے کے احکامات موقع پر دینے اور دیگر معاملات میں چیف پرسنل آفیسر کو ہدایات جاری کی کہ کیس بنا کر ریلوے منسٹری ارسال کر دیئے جائیں۔