4ہزاراپارٹمنٹس الاٹ کے طریقہ کار سے متعلق سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کرنے کا فیصلہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی نے ایل ڈی اے سٹی نیاپاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں تعمیر 4 ہزار اپارٹمنٹس کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار اور الاٹمنٹ کی شرائط وضوابط کی منظوری پنجاب کابینہ سے حاصل کرنے اور اس مقصد کیلئے وزیرا علیٰ کو سمری ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔