کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان ڈرامہ سیریل" میرے پاس تم ہو" میں ہمایوں سعید کی شانداراداکاری پر تعریف کئے بنانہ رہ سکیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ماہرہ خان نے اداکار ہمایوں سعید کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کام کو لے کر ہمایوں کی لگن ان کے چہرے پر نظر آتی ہے۔ انہوں نے ہمایوں سعید کو ’ہیرو‘ بھی کہا ۔
ماہرہ خان نے لکھا "ہمایوں ، آپ کا دل آپ کے چہرے اور کام میں نظر آتا ہے ، ہیرو" ۔
معروف ڈرامہ سیریل ' میرے پاس تم ہو' کی آخری قسط 25 جنوری کو نشر کی گئی ۔ ڈرامے کے اختتام نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا دیا اور لوگوں نے مختلف انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا اور ہر پلیٹ فارم پراس ڈرامے پربات کی گئی ۔ معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نےاس ڈرامے کوتحریر کیا ہے جبکہ مرکزی کردار ہمایوں سعید، عائزہ خان ، حرا مانی نے ادا کئے ۔ اس ڈرامے کی ڈائریکشن ندیم بیگ نے دی ۔