اسلام آباد:ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر محمد جلال سکندرسلطان راجا نے عہدے کاحلف اٹھالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر محمد جلال سکندر سلطان کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی،جہاں چیف جسٹس گلزار احمد نے جلال سکندر سلطان سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، وکلا، الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے حکام نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ اکیس جنوری کو حکومت اور اپوزیشن نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کیاتھا،سکندر سلطان راجہ سابق بیورو کریٹ ہیں اور مختلف حکومتوں میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری آزاد کشمیر، سیکریٹری پیٹرولیم اور ریلویز کے اہم ترین عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔