لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے ہوائی اڈے پر راکٹ حملے میں 2 شہری زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن یو این ایس ایم ایل نے بتایا کہ طرابلس کے مٹیگا ہوائی اڈے کو حالیہ مہینوں میں متعدد بار راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن نے حال ہی میں اسلحہ کے استعمال پر پابندی کی خلاف ورزیوں کے خلاف مذمتی بیان جاری کیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ ہفتے عالمی رہنماوں نے برلن میں ملاقات کے دوران لیبیا میں غیر ملکی مداخلت کے خاتمہ کے لئے ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق سلامتی کونسل کے2011ءکے فیصلہ کو برقرار رکھنے کا عہد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے تحت سیاسی عمل اور مستقل جنگ بندی پر بھی اتفاق کیا تھا۔ حملہ میں ہوائی اڈے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024