کسان جعلی ادویات و غیر معیاری ادویات کا استعمال نہ کریں
جنڈ ( نامہ نگار) اگر کسان اپنی فصلوں کی پیداوار بڑھانا اور انہیں بہترین اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو انہیں تیزی سے نشو ونما پانے والی مضبوط و طاقتور اور فصلوں کو نقصان پہنچانے والی تمام جڑی بوٹیوں کو تلف کرنا ہوگا حکومت پنجاب نے اپنے کاشتکار بھائیوں کو تمام خطرناک جڑی بوٹیوں کو ختم کرنے والی ملٹی نیشن کمپنیوں اور پاکستان کی مستند دواساز کمپنیوں کی ادویات کی خریداری پر 250روپے فی ایکڑ پر سبسڈی دینے اعلان کیا ہے اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے تمام کسان بھائی مقامی فیلڈ اسسٹنٹ زراعت یا تحصیل زراعت آفس میں رجسٹریشن کرائیں اور کسان اپنی کاشتہ زمینوں میںکسی قسم کا سپرے کریں تو صبح 10بجے سے لیکر شام 4بجے تک کریں جعلی ادویات و غیر معیاری ادویات کا استعمال نہ کریں محکمہ زراعت کے تصدیق و منظور شدہ ڈیلر ز کے علاوہ ہرگز ادویات نہ خریدیں علاقے کے تمام کسانوں کو زرعی معاملات کی مکمل آگہی اور زرعی ترقی کے علوم سے واقفیت کیلئے محکمہ زراعت سے رابطہ رکھنا چاہئے ان خیالات کا اظہار میزبان مقرر شکیل احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت جنڈمہمان مقرر سردار محمد اقبال خان آف ناڑہ سعید احمد زیڈ او جے محمد طاہر محمود اعوان ایف اے جے اور افضل احمد ایف اے جے نے گذشتہ روز جنڈ میں منعقدہ کسان آگہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ای معروف کسان سردار عبدالوھاب عارف خان آف تھٹہ سردار ملِک محمد نواز خان آف ڈھاک سردار فیصل ایوب خان تھٹہ محمد اسرار شاہ صابری لنگر ملِک فیروز خان ماڑی سردار طارق عزیز خان ایڈووکیٹ قاری نور محمد بھال محمد صفدر امین پنڈی سرھال ایم منور خان ماڑی کے علاوہ علاقہ بھر کسانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے ۔