متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ذرائع کے مطابق امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم کورونا وائرس کے پھیلاو پر قابو پانے کے لیے چینی حکومت کی کوششوں کو دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔ اس بحران سے نکلنے کے لیے ہم اپنے دوست ملک چین کی بھرپور مدد کریں گے۔ ہمیں چین پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ اس مشکل سے جلد ہی باہر نکل آئے گا۔ اس میں متحدہ عرب امارات انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت بیجنگ کی مدد کو تیار ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024