مودی نے 80 لاکھ کشمیری مسلمانوں کا محاصرہ کر رکھاہے:خادم حسین قصوری
قصور(نامہ نگار) بھارت آئے روز ایل او سی پر حملے کر کے معصوم لوگوں کا قتل عام کر رہاہے ۔ مودی نے 80 لاکھ کشمیری مسلمانوں کا محاصرہ کر رکھاہے اور وہ شدید برفباری میں زندگی کی بنیادی ضرورتوں سے بھی محروم ہیں بھارتی جرنیل روزانہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور ہمارے وزیراعظم کہتے ہیں کہ بھارت سے جنگ کا کوئی امکان نہیں یہ تو ایسے ہی ہے کہ کوئی بدمعاش تھپڑ مارے اور اس کو کہا جائے کہ میں امن پسند اور شریف ہوں۔