کوسٹ گارڈز کی کارروائی‘ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کراچی(نیوزرپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر(بلوچستان) کے ساحلی علاقے سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے دورانِ چیکنگ جنرل ایریا گٹی ڈورگوادربوریوں میں چھپائی گئی2,100 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ منشیات کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے لیاہے۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً -/3,255ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔