کراچی کی ترقی کا کریڈٹ کون لے گا متحدہ یا پی ٹی آئی؟
کراچی (نیوزرپورٹر)شہرقائد کی ترقی کا کریڈٹ کون لے؟ ایم کیوایم اور پی ٹی آئی میں اختلافات کی بڑی وجہ ترقیاتی فنڈز ہیں۔کراچی میں ایم کیوایم کے4 اور پی ٹی آئی کے14ارکان قومی اسمبلی ہیں، وفاق کراچی کے ایم این ایز کو 15کروڑ روپے ترقیاتی فنڈز کی مد میں دے گی، پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو تعداد کے اعتبار سے زیادہ فنڈ ملے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے ترقیاتی فنڈز کے ایم سی کے ذریعے خرچ کرنیکامطالبہ کیا ہے، ایم کیوایم کو خدشہ ہے پی ٹی آئی اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام کر کے مضبوط ہوجائے گی، کے ایم سی کوخصوصی فنڈز نہ ملے توایم کیوایم کی ناراضی ختم نہیں ہوگی۔وفاقی کے بعد پی ٹی آئی سندھ کی قیادت نے بھی کے ایم سی کو براہ راست فنڈز دینے کی مخالفت کی ہے، پی ٹی آئی سندھ نے ترقیاتی فنڈز کے ایم سی کے بجائے گورنر کے ذریعے خرچ کرنے پر زو دیا ہے۔