بیوی نے شوہر کو قتل کرکے موت کو خود کشی کا رنگ دیا، ایس پی پوٹھوہار سید علی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس پی پوٹھوہار سید علی نے کہا ہے کہ تھانہ سول لائن کے علاقے لالہ زار میں بیوی نے بیٹیوںاور دامادوں کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کرکے اس کی موت کو خود کشی کا رنگ دیا6 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ایس پی پوٹھوہار نے سی پی او محمد احسن یونس کو بریفنگ میںبتایا کہ چند یوم قبل سول لائن کے علاقہ لالہ زار میں خود کشی کی اطلاع موصول ہوئی احسان اللہ کی بیوہ نے بتایا کہ اس کے شوہر نے اپنے پستول سے خود کو گولی مار کر خود کشی کی ہے جبکہ معاملہ کی سنگینی کے پیش نظرتفتیش میں پتہ چلا کہ فاخرہ بی بی نے مقتول احسان اللہ کے ساتھ دوسری شادی کی تھی جس کی پہلے 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا تھے مقتول کو اسکی بیوی فاخرہ نے اپنی پہلی بیٹیوں اور دامادوں کے ساتھ مل کر قتل کر دیا اور واقعہ کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی فاخرہ بی بی، اس کی بیٹیاں بختاور، زرمینہ گل، داماد ارسلان، حسن اور دامادکی والدہ صابرہ بی بی کو عدالت میںپیش کر کے جسمانی ریمانڈحاصل کیا گیا ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مقتول کا اپنی بیوی فاخرہ سے لڑائی جھگڑا تھا،مقتول نے اپنی بیوی کو سوتیلی بیٹی کے گھر جانے سے منع کیا تھا جس کے رنج میں مقتول کی بیوہ نے بیٹیوں اور دامادوں کے ساتھ مل کر اسے قتل کیا۔