صوبائی وزرا ء اپنے محکموں میں استعدادکارثابت نہ کرنے پر برطرف ہوئے
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخوا کے دو سینئر رہنمائوں عاطف خان اور شاہرام ترکئی کی وزارتوں سے برطرفی ان کی وجہ بطور صوبائی وزراء اپنے اپنے محکموں میں استعداد کار ثابت نہ کرنابنائی گئی ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عاطف خان کو صوبے میں اپنی وزارت کے کاموں میں دلچسپی نہ لینے سیاحت کیلئے کوئی کام نہ کرنے ،ای ویزہ کی سہولت کے باوجود کے پی کے میں سیاحتی مقامات کے بنیادی ڈھانچے میں کوئی بہتری نہ ہونے کوئی نیا سیاحتی مرکز اور مقام تلاش نہ کرنا ، سیاحت کے فروغ کیلئے مارکیٹنگ کے پہلو کو مسلسل نظر انداز رکھنے کی وجہ سے وزارت سے فوری برطرفی کا حکم دیا جبکہ شہرام ترکئی کی وزارت سے برطرفی صوبے میں بلدیاتی الیکشن کیلئے راہ ہموار نہ کرنا ، پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ کی تیاری ہونا لیکن کے پی کے میں بلدیاتی الیکشن کیلئے کوئی ہوم ورک نہ کرنا بنی ہے تحریک انصاف کے ذمہ دار ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا کہ عاطف خان اور شہرام ترکئی چیئرمین عمران خان کے پی کے میں سیاحت اور بلدیاتی نظام کیلئے جو ویژن دے چکے تھے اس پر عمل نہ کرسکے دونوں رہنماء پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی سیاست میں ایک نمایاں نام تھے اور عاطف خان اور شاہرام ترکئی چیئرمین عمران خان کے قریبی رفقاء میں شمار ہوتے تھے ان کی صوبائی وزارتوں سے برطرفی سے سیاسی ہلچل مچی ہے دو نوں رہنماء اپنے مستقبل کیلئے کیا لائحہ عمل اختیار کرتے ہیں اس کے بعد کے پی کے کی حکومتی سیاست میں نئے رخ متعین ہوں گے ۔