آئندہ 2 ماہ کیلئے مالیاتی پالیسی کا اعلان کل کیا جائے گا
اسلام آباد (اے پی پی) آئندہ دو ماہ کے لئے مالیاتی پالیسی کا اعلان (کل) 28 جنوری 2020ء منگل کو کیا جائے گا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق آئندہ دو ماہ کے لئے مالیاتی پالیسی کا اعلان گونرر سٹیٹ بینک رضا باقر کریں گے۔ اقتصادی تجزیہ کاروں نے کہا کہ آئندہ دو ماہ کے لئے پالیسی ریٹ میں کسی قسم کی تبدیلی کی توقع نہیں اور اس کو 13.25 فیصد ہی رکھا جا سکتا ہے۔