خیبر پی کے کے15 اضلاع میں انسداد پولیوکی خصوصی مہم آج شروع ہوگی
اسلام آباد(اے پی پی) خیبر پی کے کے15 اضلاع میں پولیوکے خاتمے کی خصوصی مہم آج پیر 27 جنوری سے شروع ہوگی۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پولیو کے خاتمہ کیلئے قائم ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخوا کے اجلاس میں صوبہ کے 15 مختلف اضلاع میں پولیو کے تدارک کی خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ خیبر پی کے کے 15 اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی خصوصی مہم تین روز جاری رہے گی جس کے دوران ہزاروں بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔