جوہر ٹائون سے سابق کپتان ہاکی ٹیم وقاص شریف کی گاڑی چوری
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان و اولمپیئن وقاص شریف کی گاڑی چوری ہو گئی۔ انہوںنے گاڑی جوہرٹاؤن میں واقع اپنے گھر کے باہر کھڑی کی تھی جو نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے۔ انہوں نے مقدمہ کے لیے تھانہ ٹاؤن شپ میں درخواست دیدی ہے اور اعلٰی حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی گاڑی کو جلد سے جلد برآمد کرے ملوث چوروں کو سخت سزا دی جائے۔