ساہیوال میں 2 خودکشیاں، حافظ آباد کا نوجوان پھندے سے جھول گیا
حافظ آباد+ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت) دو مختلف واقعات کے دوران جواں سال خاتون اور 26سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی۔ عارف روڈ کالونی کے عمران کی 22سالہ بیوی نوری نے خاوند سے جھگڑ کر زہریلی دوائی کالا پتھر پی لیا اور گیمبر اوکاڑہ کالونی کے رشید احمد کے26سالہ بیٹے ہارون نے والدین سے گھریلو مسئلہ پر جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا لیں اور دونوں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں دم توڑ گئے۔ دوسری جانب حافظ آباد کے نواحی چک گجراں میں 40 سالہ شخص نے چھت سے جھول کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ مبینہ طور پر افتخار احمد کی اپنے اہل خانہ سے ناچاقی چلی آرہی تھی۔ گزشتہ روز حویلی کی چھت میں رسہ ڈال کر پھندا لے لیا۔