غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے 21 پاکستانیوں کو ایرانی فورسز نے حکام کے حوالے کردیا
نوکنڈی(آن لائن)پاکستان سے ایران میں غیر قانونی طور پرداخل ہونیوالے21پاکستانی باشندوں کوایرانی فورسز نے گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز غیرقانونی طورپر ایران میں داخل ہونے والے 21پاکستانی باشندوں کو ایرانی فورسز نے گرفتارکرکے پاکستانی حکام کے حوالے کردیا۔ گرفتار پاکستانی باشندے روزگار کی تلاش میں یورپ میں جانا چاہتے تھے۔