فیروز والا: ملازمت سے نکالنے پر خود سوزی کرنیوالا سینٹری ورکر دم توڑ گیا
فیروزوالا (نامہ نگار) چار روز قبل خود سوزی کرنے والا بلدیہ مریدکے کا سینٹری ورکر دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ سینٹری ورکر ذیشان مسیح نے ملازمت سے نکالنے پر دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگا لی تھی۔