مراد شاہ کی ملاقات‘ سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں: گورنر سندھ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم کے دورہ کراچی‘ سندھ میں وفاقی منصوبوں‘ ملکی معیشت اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبے کے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے۔ صوبے کے عوام کو ترقی و خوشحالی وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کے مسائل کا حل باہمی گفت و شنید سے نکالا جا سکتا ہے۔