برائلر گوشت 14روپے کلو مہنگا،262 روپے کا ہوگیا
لاہور( سٹاف رپورٹر) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 14روپے اضافے سے 262، زندہ برائلر مرغی 10روپے اضافے سے 181روپے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 114روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ برائلر گوشت کی قیمت میںدو روز میں 26روپے فی کلواضافہ ریکارڈ کیا گیا۔