پی ٹی آئی : موسم بہار میں پت جھڑ شروع ہو چکا ہے :رانا ثناء اللہ
فیصل آباد (آئی این پی )سا بق صوبا ئی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں موسم بہار میں پت جھڑ شروع ہو چکا ہے پی ٹی آئی کے 20سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں پنجاب میں جلد مسلم لیگ نون حکو مت بنا ئے گی پنجاب میں ترقی کا عمل یہان روکا تھا میاں شہباز شریف وہاں سے دوبارہ شروع کر یںموجودہ حکو مت مہنگا ئی کنٹرول کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی غریب عوام 2وقت کی روٹی کو ترس گئے حکومت مریم نواز کو باپ کی تیمار داری کے لیے ملک سے با ہر جا نے کی اجازت دے گز شتہ روزمیڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ برصغیر میں موسم بہار شروع ہو چکا ہے اور پی ٹی آئی میں پت جھڑ شروع ہو گیا پی ٹی آئی کے گبارے سے ہوا نکلنا شروع ہو چکی ہے پی ٹی آئی پنجاب کے 20سے زائد ارکان اسمبلی رابطے مین ہین پنجاب کے عوام جلد خوشخبری سنیں گے میاں شہباز شریف جلد پنجاب میں حکومت بنا کر ترقی کا عمل اُدھر سے ہی شروع کریں گے یہاں سے وہ چھوڑ کر گئے تھے انہوں نے کہا کہ عوام 2وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیںحکمرانوں کی فوج خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ہے انہوں نے کہا حکومت مریم نواز کو اپنے باپ کی تیمار داری کر نے کے لیے ملک سے با ہر جا نے کی اجازت دے مریم نواز کا اپنے باپ سے لگا ئو زیادہ ہے حکومت اس پر ملک سے با ہر جا نے پر پابندی لگا کر ظلم نہ کرے انہوں نے کہا کہ عمران خان اتنا ہی ظلم کر ئے جتنا کل برداشت کر لیںانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون پنجاب میں نجات دہندہ کے طور پر جلد پنجاب حکومت بنا یں گے۔