چنیوٹ میں گیس بندش پر شہری سراپا احتجاج، خواتین کا دھرنا
چنیوٹ(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ چنیوٹ میں سوئی گیس کی بندش پرشہری سراپا احتجاج۔ مقامی انتظامیہ کی احتجاج اوردھرنہ دینے والے مرد و خواتین کوطفل تسلیاں دے کرٹرخا دیا گیا۔ مگرگیس نہ آسکی رہی سہی کسرLPGگیس کی ہڑتال سے پوری ہوگئی۔ کوئلے اورلکڑی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ شہریوں نے حکام سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے فنی خرابی کا بہانہ بنا کر صبح وشام کے چکر لگوانا شروع کردیے۔ صارفین کایہ بھی کہنا تھا کہ گیس پورا مہینہ آیا نہیں اور بل ڈبل بھیجتے ہیں۔