توانائی منصوبوں کا ذکر ہوتے جم خانہ کی بجلی جاتی رہی‘ شرکاء کے قہقہے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیئرمین واپڈا گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی۔ پاکستان واپڈا کی جانب سے بجلی کے بڑے پیداواری منصوبوں کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ اس دوران جم خانہ میں بجلی چلی گئی۔ تقسیم انعامات اور گورنر پنجاب چودھری سرور کی تقریر کے دوران دوبارہ بجلی بند ہو گئی۔ تقریب میں موجود افراد اس پر ہنستے رہے۔