مقبوضہ کشمیر میں مظالم، بھارت دہشت گردی کا گڑھ بن چکا: فخر امام
اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے۔ بھارتی جامعات میں کشمیریوں اور مسلم طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ فاشسٹ مودی کی انتہاپسند پالیسیوں کے خلاف بھارتی اقلیتیں سراپا احتجاج ہیں۔ اتوار کو چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے سرکاری میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم و بربریت تسلسل کے ساتھ جاری مقبوضہ وادی میں ہزاروں نوجوان اور مقامی سیاسی قیادت پابند سلاسل ہیں،فاشسٹ مودی کی انتہاپسند پالیسیوں کے خلاف بھارتی اقلیتیں سراپا احتجاج ہیں ۔