قاضی حسین احمد کی قومی خدمات ناقابل فراموش ہیں:پیر غلام محی الدین
لاہور (خصوصی نامہ نگار )تحفظ ختم نبوت الائنس کے زیراہتمام قاضی حسین احمدؒکے یوم وفات پرانکی دینی وسیاسی جدوجہدکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سالانہ اتحاداُمت سیمینار میںمفتی سید عاشق حسین شاہ پرنسپل جامعہ بیت القرآن کی صدارت میںہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے تمام مکاتب فکرکے علماء دینی وسیاسی راہنما پیرسیدغلام محیی الدین ،کرنل (ر)سردارعبدالرائوف مگسی ،مولانا محمدحسین گولہڑوی ،پیرسیدناظم حسین شاہ،حافظ کاظم رضانقوی ،مولانا عاصم مخدوم،پیر ایس اے جعفری اورمحمدشفیق بٹ نے کہاکہ عظیم قومی دینی وسیاسی رہنما قاض حسین احمد ؒ کی دینی وملی اورقومی خدمات انتہائی ناقابل فراموش ہیں جنہیںکبھی بھی فراموش نہیں کیاجاسکتا بلکہ اُنہیں ہمیشہ یادرکھااورمشعل رہ بنایاجائے گا ۔قاضی حسین احمدؒ نے عمربھرنظام اسلام کے نفاظ وطن عزیزپاکستان کے دفاع اورعالم اسلام کی بقاء کیلئے بھرپورجدوجہدکی جواپنی مثال آپ ہیں ۔