قوم کو دکھائے گئے سہانے سپنے مختصر عرصے میں ہی بکھرگئے
چکری(نامہ نگار)سابق ایم پی اے حاجی عمر فاروق نے کہا ہے کہ قوم کو دکھائے گئے سہانے سپنے مختصر عرصے میں ہی بکھر چکے ہیں ملک کا ہر مکتبہ فکر حکومتی ناکامیوں کا اعتراف کر رہا ہے ریاست مدینہ کے دعوے دار جھوٹ بول بول کر اور عوام پر معاشی بم گرا کر کونسی ریاست بناناچاہتے ہیں ان کی ناقص کارکردگی سے ؎ایک بحران کے بعد دوسرا بحران جنم لے رہا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور مسائل سے عام آدمی پریشان جبکہ حکمران اپنے اختیارات کی جنگ میں مصروف ہیں حکومت اقتدار میں بیٹھے مافیا پر ہاتھ ڈالنے کے بجائے محض نعروں اور دعووں سے مہنگائی کا خاتمہ اور بحرانوں پر قابوپانے کی کوششوں میں مصروف ہے اگر مہنگائی کی شرح اسی طرح بڑھتی رہی تو عوام کے ساتھ ساتھ تاجر اور عام مکتبہ فکر کے لوگ بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے اور اس حکومت کو گھر چلتا کر دیں گے نوائے وقت کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیا مسلم لیگ نواز کے دور میں بھی عوام کے ساتھ ایسی ہی ناانصافیاں کی جاتی رہی ہیں ہما ر ے ہر دور اقتدار میں عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے گئے۔