انسانیت کو ر اہ راست پر لانے کیلئے اپنے محبوبؐ کو بھیجاگیا،نواز القادری
فتح جنگ(نامہ نگار) ناظم اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین دربار عالیہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو ؒ الحاج محمد نواز القادری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسانیت کو ر اہ راست پر لانے کیلئے اپنے محبوبؐ کو بھیجا ، قرآن نازل کیا اولیا ء اللہ بھیجے ، انسان کا سب سے ازلی دشمن شیطان ہے دنیا کی ناجائز محبت ، مال و دولت یہ بھی انسان کی دشمن ہے انسان کی نجات کیلئے اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب حضرت محمد ؐ اور قرآن پاک کو نازل کیا ہم نے قرآن کی جانب سے اللہ کی دعوت کو بھلا دیا اور صرف جنت ، اس میں حوریں اور باغات کو یاد رکھتے ہیں منافق کافر سے بدتر ہے کئی منافقین نے کلمہ پڑھا تاہم دل سے اسلام قبول نہیں کیا اور منافق ٹھہرے خدا بندے کی شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے امت مسلمہ کی نجات شریعت محمدی اور نفاذ اسلام میں ہے طاقتور ہونے کے باوجود دنیا بھر کے مسلمانوں کی کمزوری کی سب سے بڑی وجہ اسلام سے دوری، رحمت کائنات حضرت محمدؐ کے اسوۂ حسنہ پر عمل نہ کرنے میں ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے سالانہ میلاد مصطفی ؐ و حق باھو کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین سجادہ نشین دربار عالیہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو ؒ الحاج سلطان محمد بہادرعزیز کی زیر صدارت کرکٹ سٹیڈیم فتح جنگ میں منعقد ہوئی تقریب میں سابق ایم پی اے ملک شاہان حاکمین خان ، ملک طاہر اعوان اٹک،پی پی پی کے تحصیل صدر سردارظہیر خان صدکال،سابق تحصیلدار ملک نثار احمد ، ملک فضل خان حطار،ڈاکٹر ربنواز مہورہ ، سردار مظہر علی خان ، محمد سلیم،فرخ باجوڑی ،صوفی فیصل بٹ ، محمد احمد بٹ ، محمد احسن بٹ ، عمر عبدالرحمن بٹ کے علاوہ علاقہ بھر سے عقیدت مندوں ، مریدین ، معززین علاقہ ، علمائے کرام ، مشائخ عظام ، سیاسی ، سماجی ، مذہبی تنظیموں کے عہدیدران ، کارکنان نے کثیر تعدا د میں شرکت کی ۔