مہنگائی کے زور نے غریب عوام کو بری طرح کچلنا شروع کر رکھا ہے،ملک اکرم اعوان
بوچھال کلاں (نامہ نگار)علاقہ ونہار میں مہنگائی کے زور نے غریب عوام کو بری طرح کچلنا شروع کر رکھا ہے جبکہ انتظامیہ اور حکمران عوام کی بے بسی کا تماشہ دیکھ رہے ہیں ان کیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ضلع چکوال کے نائب صدر ملک اکرم اعوان نے ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کل تک کرپشن کے خلاف خود کو چیمپئن کہنے والے دنیا کی سروئے رپورٹس دیکھ کر ڈھیٹ بن رہے ہیں روزانہ وزیر ٹی وی پر بیٹھ کر عوام کی بے بسی پر تماشہ کر رہے ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کی بسبت اس سال کرپشن بڑھی ہے ۔